ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپریم کورٹ نے اطالوی میرین لاتورے کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے اطالوی میرین لاتورے کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دی

Wed, 28 Sep 2016 20:19:38  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے کیرالہ کے ساحل پر 2012میں دو ہندوستانی ماہی گیروں کے قتل کے ملزم دو اطالوی میرینس میں سے ایک میسملیانو لاتورے کوتفویض اختیار کے مسئلے پر بین الاقوامی ثالث ٹریبونل کی طرف سے فیصلہ کئے جانے تک اپنے ملک میں رہنے کی آج کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک اور میرین سالوتورے گرونے کے معاملے میں لگائی گئی تمام شرائط لاتورے پر بھی لاگو ہوں گی۔جسٹس اے آر دوے کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت پر ایک اور شرط جوڑی کہ وہ ہر تین ماہ پر بین الاقوامی ثالث ٹریبونل میں کیس کی پیش رفت کے بارے میں عدالت کو رپورٹ دے۔ٹریبونل کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیس میں سماعت کا حق کس ملک کے پاس ہے۔بنچ میں جسٹس کورین جوژف اور جسٹس امیتابھ رائے بھی شامل تھے۔بنچ نے مرکز کی طرف سے دئے گئے ایک تحریری حلف نامے کے بعد یہ حکم دیا۔حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اسے لاتورے کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بشرطیکہ لاتورے پر بھی وہی شرائط لگائی جائیں جو دوسرے میرین پر لگائی گئی ہیں۔بند سماعت کے دوران کیرالہ حکومت کی جانب سے پیش سینئر وکیل کے این بال گوپال نے عرضی پر کچھ اعتراض ظاہر کیا۔


Share: